لاہور دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر قرار

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 164پوائنٹس پر ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 7 ویں  نمبر  پر ہے، کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 132ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق   آلودہ شہروں میں کویت سٹی دوسرے اور  ریاض تیسرے نمبر  پر ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں 151سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔