ویب ڈسیک: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے نئی حکومت کا اعلان کیا ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئی اسلامی حکومت کے قائم مقام سربراہ محمداحسن اخوندہوں گے، محمد احسن اخوند عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔ملا عبد الغنی برادر نائب وزیر اعظم ہوں گے،اسد الدین حقانی عبوری وزیر داخلہ ہوں گے،محمد یعقوب مجاہد عبوری وزیر دفاع مقرر کیے گئے ہیں۔مولوی عبد الحکیم عدالتی امور کو دیکھیں گے۔قاری دین محمد حنیف عبوری وزیر خزانہ ہوں گے،ملا امیر خان متقی قائم مقام وزیر خارجہ ہوں گے.
ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ،شیر محمد عباس نائب وزیر خارجہ ہوں گے، ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر وزیر تعلیم ہوں گے، خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے پناہ گزین ہوں گے، مولوی عبدالحاکم شریعہ قائم مقام وزیرِ انصاف ہوں گے، ملا ہدایت اللہ وزیر ماحولیات ہوں گے.
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق سراج الدین حقانی عبوری وزیرداخلہ ہوں گے، مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیر دفاع ہوں گے، ملا خیر وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے، ملاعبدالغنی برادر محمد احسن کے نائب ہوں گے جبکہ نئی اسلامی حکومت کےوزیراعظم محمداحسن اخوندہوں گے۔