ٹینس سٹار نواک جوکووچ  اوربیلینڈا بینکک سے کامیابی چند قدم کی دوری پر  

 ٹینس سٹار نواک جوکووچ  اوربیلینڈا بینکک سے کامیابی چند قدم کی دوری پر  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یو ایس اوپن، ٹینس مقابلوں میں  نوواک جوکووچ اور بیلنڈا بینکک اور ایما رادھوکانو نے اپنے اپنے میچز جیت کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنالی ہے۔

سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو امریکی وائلڈ کارڈ انٹری جینسن بروکسبی کو شکست دینے اور اپنی گرینڈ سلیم جیتنے کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے شدید محنت کرنی پڑی۔عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نے یہ مقابلہ 1-6، 6-3، 6-2، 6-2 سے جیتا ہے۔سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے نواک جوکووچ کو کوارٹر فائنلز میں میٹیو بیریٹینی کو شکست دینی ہوگی۔

جوکووچ اپنے 21ویں گرینڈ سلیم جیتنے سے صرف تین میچز کی فتح کی دوری پر ہیں۔ اگر وہ اپنا 21واں گرینڈ سلیم جیت جاتے ہیں تو یہ مردوں کا عالمی ریکارڈ ہوگا۔اُدھر یو ایس اوپن میں ہی خواتین کے مقابلوں میں اولمپک چیمپیئن بیلینڈا بینکک نیو یارک کے مرطوب موسم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایگا شیانٹیک کو شکست دے کر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔

کوارٹر فائنلز میں بیلینڈا بینکک کا مقابلہ ایما رادھوکانو سے ہوگا۔انہیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے کوارٹر فائنلز میں بیلنڈا بینکک کو شکست دینی ہوگی۔