خوفناک سیلاب سے خوش قسمت شخص کیسے بچ گیا؟ویڈیو وائرل

خوفناک سیلاب سے خوش قسمت شخص کیسے بچ گیا؟ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) زندگی ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جب کوئی شخص موت کے منہ سے بال بال بچ جاتا ہے بسا اوقات ایسے واقعات کی ویڈیوکیمرے کی آنکھ میں قید بھی ہو جاتی ہے۔ایساہی ایک واقعہ امریکہ میں پیش آیا۔
 تفصیلات کے مطابق  سمندری طوفان آئیڈا نے امریکہ  کی  شمالی ریاستوں میں ہولناک تباہی مچائی ہے، سیلاب سے اب تک 22 ہلاکتیں ہوچکی ہیں تاہم ایک خوش قسمت خاندان ایسا بھی ہے جو سیلاب میں پھنسنے کے باوجود بچ نکلا۔

ریاست نیو جرسی کے رہائشی اس خاندان کو سیلاب کے دوران بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، والد اور بیٹا کسی طرح جان بچا کر باہر نکل گئے اور جبکہ والدہ اور دیگر 2 بیٹے گھر کے اندر پھنس گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان کو والد اور بھائی نے کھڑکی توڑ کر باہر نکالا جبکہ والدہ بھی خاصی دیر تک گھر کے اندر پھنسی رہیں۔حال ہی میں سامنے آنے والی سیکیورٹی کیمرے کی ایک اور فوٹیج میں مزید دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا کہ تہہ خانے میں پانی بھر چکا ہے اور وہاں ایک شخص موجود ہے۔

وہ شخص سیڑھیوں کی طرف بڑھتا ہے اور اسی وقت پانی کا زور دار ریلا تہہ خانے کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوتا ہے اور تہہ خانے میں موجود تمام سامان بہہ جاتا ہے۔

2 پلرز پر کھڑا تہہ خانہ بعد ازاں منہدم ہوجاتا ہے تاہم وہاں موجود شخص صرف چند لمحے قبل وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہتا ہے۔