(شاہد ندیم سپرا) کوٹ لکھپت پل نشیئوں کی آماجگاہ بن گیا، پولیس کی سرپرستی میں نشئی ہیروئن پینے لگے، سٹی 42 نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نشہ کرنے والوں کی ویڈیو حاصل کر لی۔
کوٹ لکھپت پل کے نیچے نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ پل کے نیچے پولیس کی سرپرستی میں نشئی نشہ کرنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو باوردی اہلکار نشیئوں کیساتھ موجود ہیں۔
فوٹیج کے مطابق ایک اہلکار نشئی کو ہیروئن فراہم کرتا ہے اور وہ ساتھ بیٹھ کر پینے میں مصروف ہو جاتا ہے،سٹی 42کا کیمرہ دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے نشیئوں کو ڈانٹنا شروع کر دیا۔
پولیس اہلکاروں کی ڈانٹ کے باوجود نشئی ہیروئن پینے میں مصروف رہا، سرعام نشہ کرنے والوں کو پکڑنے کی بجائے پولیس اہلکار موقع سے نکل گئے۔
ویڈیو دیکھیں