حکومت بدل گئی مگر سرکاری بابوؤں کے رویے نہ بدلے

 حکومت بدل گئی مگر سرکاری بابوؤں کے رویے نہ بدلے
کیپشن: City42 - Bureaucrats
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) حکومت بدل گئی مگر سرکاری بابو ؤں کے رویے نہ بدلے، بیوروکریسی کا عدالتی احکامات نظر انداز کرنے کا رحجان برقرار ، لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج  چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر بیوروکریٹس کے خلاف توہین عدالت کی گیارہ درخواستوں پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت ہوئی۔ وکلاء نے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی سمیت دیگر بیورکریٹس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی.

عدالت نے حکم عدولی کرنے والے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیسوں کی سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نےلاء افسران کو آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی بڑھتی ہوئی درخواستوں پر وکلاء اور سائلین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer