سٹی 42: پائن ایونیو لی اورا گرینڈ بینکوئیٹ ہال میں ابتسام ملک کی بیٹی عنائیزہ جمشید ملک کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔
شہزاد ملک کی پوتی کی تقریب سالگرہ میں وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی شرکت کی۔شہزاد ملک کے بھائی دانش ملک بھی شریک ہوئے۔ حسن ملک، معتصم ملک کی بھتیجی کی سالگرہ میں معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان کی پرفارمنس سےشرکا خوب محظوظ ہوئے ۔
سابق ایڈوائزر چیف منسٹرسید امیر شاہ ،طاہر کھوکھر، سعد گجر، قاسم ضیاء ، پی پی پی رہنما ،چوہدری نوید نے شرکت کی۔رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ،ڈاکٹر عمر عادل ، صدر کار ایسوسی ایشن پاکستان شہزادہ سلیم شریک ہوئے ۔
رہنما اے این پی سہیل اختر ملک، ایس پی سی ٹی ڈی اشرف چدھڑ ، محمد اکمل، چوہدری الیاس گجر اور یو اے ای کے تاجر نعیم رشید نے شرکت کی۔ مصطفیٰ بھٹی ، زعیم قادری شریک ہوئے۔
ابتسام ملک کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر کیک کاٹا گیا








