ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہد عمران کوبری کردیا،عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی نے مجرم کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت میں پیش کئے ریکارڈ کے مطابق تھانہ سول لائن منڈی بہاؤالدین پولیس نے شاہد عمران کو 5 کلو چرس رکھنے کے الزام میں 9 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد سیشن جج منڈی بہاؤالدین نے 18 جنوری 2024 کو ملزم کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔شاہد عمران نے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات کے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے لیکن عدالت میں پیش کی گئی منشیات میں کوئی علیحدہ حصہ موجود نہیں تھا۔عدالت نےدلائل سننے کے بعد مشاہدہ کیا کہ استغاثہ مجرم کیخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، اور ریکارڈ میں کوئی قابلِ اعتبار شہادت موجود نہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ اگر شاہد عمران کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اُسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App