ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ

لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ۔نئی تاریخ آئندہ کاز لسٹ کے اجرا کے بعد مقرر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی آج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے، جس کے باعث کیس کی سماعت مؤخر ہوگئی۔یہ کیس چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے تین رکنی بنچ نے سننا تھا، بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ عدالت نے زیادتی کیس کے ملزم واجد علی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔نئی تاریخ آئندہ کاز لسٹ کے اجرا کے بعد مقرر کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer