ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا : ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, 3 افراد شدید زخمی

 کیلیفورنیا : ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, 3 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کیلیفورنیا کے شہر سکرامینٹو میں ایک ایئر میڈیکل ہیلی کاپٹر ہائی وے 50 پر ہاؤ ایونیو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک ایئر میڈیکل سروس فراہم کر رہا تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کسی ہسپتال کی جانب جا رہا تھا یا وہاں سے واپس آ رہا تھا۔

سکرامینٹو فائر ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم رائٹرز کی جانب سے فوری تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔