عمران خان کا نام سازشی خان ہونا چاہئے تھا؛ مریم نواز

Maryam Nawaz in london
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نےمیں عمران خان کو خوامخواہ فتنہ نہیں کہتی,لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے جھوٹے ہیں.

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کو خوامخواہ فتنہ نہیں کہتی۔  عمران خان کی جو چیز اٹھائیں گے اس میں سے سازش نکلتی ہے اس کا نام سازشی خان ہونا چاہئے تھا۔ لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے جھوٹے ہیں اور خود ممبر کی خریدوفروخت کی منڈیاں لگا کر بیٹھا رہا۔

ہارس ٹریڈنگ اگر شرک ہے تو سب سے بڑے مشرک تو خان صاحب خود ہیں۔سب کو پتہ ہے کہ دوہزار گیارہ میں نواز شریف کےخلاف اس کو کس نے لانچ کیا۔کس کو پتہ نہیں ہے کہ دوہزار چودہ کے دھرنے میں اس کے پیچھے کون تھا۔کس کو پتہ نہیں ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں نواز شریف کے جیتنے والے اراکین کو عمران خان کے ساتھ ملایا۔

سب کو پتہ تھا کہ نواز شریف کے رہتے عمران نہیں جیتا سکتا تو نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر انہیں میدان سے باہر کر دیا۔سب کو پتہ ہے کہ بلوچستان کی حکومت سازش کے بغیر نہیں بدلی گئی۔سینیٹ کے الیکشن اپوزیشن کی تعداد پوری دنیا جانتی ہے کہ زیادہ تھی۔لیکن عمران خان سازش کر کے سینیٹ کا الیکشن جیت گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer