ویب ڈیسک:انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا۔
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے،کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی،اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 2 پیسے سستا ہوگیا,انٹر بینک میں ڈالر 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا،گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 94پیسے پر بند ہوا تھا،انٹربینک میں 22 ستمبر سے ڈالر اب تک 19.71 روپے سستا ہوا ہے۔