ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت کے اجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والے لانگ مارچ کے نام پر معاشی بحالی کے خلاف نئی سازش کررہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فسادیوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، وفاقی داارلحکومت پر یلغارکی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا کہ یہ لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ سازش کی پیداوار ہے، اس سازش کو قانون کی طاقت سے کچلا جائے۔
شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ”بیرونی سازش“ کی سازش رچانے والے تمام کردار بے نقاب ہوگئے ہیں، تحقیقات کے عمل کو تیز کیاجائے، ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے۔
لیگی رہنماؤں نے فیصلوں کا اختیار پارٹی صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو سونپ دیا۔