رائل پارک (سٹی42 نیوز) سوشل میڈیا پر ’’ پاوری ہورہی ہے‘‘ سے شہرت پانے والی یوٹیوبر دنانیر مبین اب اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اس بار دنا نیر کی گلوکاری کرتے ہوئے نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
پاکستانی لڑکی دنا نیر کی یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی جس پر ان کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ انکی قسمت بدل جائے گی اور وہ مشہور ہوجائیں گی، اس ویڈیو کے بعد سے شوخ وچنچل پاکستانی لڑکی دنانیر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کر 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اب حال ہی میں پاوری گرل دنا نیر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سریلی آواز میں معروف پاکستانی فلم پنجاب نہیں جائوں گی کا گانا اے دل گنگنا رہی ہیں۔ دنا نیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔۔۔ یہ سریلا گانا ان کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیں جائوں گی کا ہے۔
View this post on Instagram
پاوری گرل دنا نیر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی ان کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں۔