ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے شریف خاندان کو ہری جھنڈی دکھا دی

نیب نے شریف خاندان کو ہری جھنڈی دکھا دی
کیپشن: City42 - Sharif Family
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نیب نے شریف خاندان کو آشیانہ سکینڈل میں گرفتار میاں محمد شہباز شریف سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نیب میں درخواست دی تھی جسے ڈی جی نیب نے مسترد کرتے ہوئے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے الزام میں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer