سٹی 42: لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پرقتل کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ۔ رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 264 افراد قتل ہوئے۔
ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 8 واقعات رپورٹ، اقدام قتل کے 545 مقدمات درج ہوئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 5 وارداتوں کے ساتھ صدر ڈویژن سرفہرست رہا۔
سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد فائرنگ سے قتل ہوئے۔کینٹ ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارا گیا۔
قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 58 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کی 55 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن قتل کے 54 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سٹی ڈویژن میں 42، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مختلف وجوہات پر 30 افراد قتل ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کے 25 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 155 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 100 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کے 99 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن میں 98، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 57 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں دوران اقدام قتل کی 36 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔