ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آج 8 نومبر بروز ہفتہ مقامی عام تعطیل کا اعلان

  آج 8 نومبر بروز ہفتہ مقامی عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کے ضلع لیہ میں، 10 ویں تھل میلہے ی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے  8 نومبر بروز ہفتہ کو مقامی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تھل میلہ لیہ کا ایک ثقافتی تہوار ہے جو کو دیکھنے کے لئے عوام سارا سال انتظار کرتے ہیں اور وسیب کے فنکار اور ہنرمند سارا سال مصنوعات اور ہنر پارے تیار کرتے ہیں تاکہ اس میلہ میں عوام کے سامنے رکھ کر اپنے ہنر اور فن کی داد پا سکیں۔۔ 

ضلعی انتظامیہ نے میلے  پر جانے والے زائرین کے لیے کئی علاقوں سے میلے تک  بالکل مفت ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔ اس قدم کا مقصد خاندانوں، سیاحوں اور روایتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمند مقامی لوگوں کے لیے آسان رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

تھل میلہ کے ساتھ لیہ اور مظفر گڑھ میں 10ویں تھل جیپ ریلی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیزرٹ ریلی کا اہتمام ٹی ڈی سی پی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے ساتھ  لیہ اور مظفر گڑھ کی انتظامیہ نے مل کر  کیا ہے۔  تھل  ثقافتی میلہ  سرائیکی وسیب کی قدیم ثقافت اور بہت  یونیک ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے ۔ اس میلے میں علاقہ کے خاص ہنر کا اظہار کرنے والی دستکاریاں فروخت ککے لئے پیش کی جاتی ہیں، اس کے ساتھ سرائیکی وسیب کے کھانے، پکوان فروخت کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔ اب اس میلے میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگ خاص طور سے آتے ہیں، کچھ کو ڈیزرٹ جیپ ریلی کی کشش لیہ لے آتی ہے اور کچھ کو سرائیلی وسیب کی محبت کھینچ لاتی ہے۔کوئی کسی بھی وجہ سے آ رہا ہو، ثقافتی میلہ سب کی لازمی منزل ہوتا ہے۔   آنے والے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

 مظفر گڑھ انتظامیہ نے بھی کل 8 نومبر  کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چار روزہ ریلی اور میلہ جمعرات کو مقامی حکام اور منتظمین کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد شروع ہوا۔