ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ؛ آئی ٹی گریجویٹس کیلئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز

پنجاب ؛ آئی ٹی گریجویٹس کیلئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز کردیا گیا، جس کے ذریعے سٹوڈنٹس کو 50 ہزار روپے ماہانہ کمانے کا موقع ملے گا۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا "آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” شروع کردیا گیا، یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ اسکلز اور ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرنز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

اہلیت کے لیے امیدواروں کے پاس درج ذیل شرائط ہونا ضروری ہیں

آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ہو ۔ امیدوار کا پنجاب ڈومیسائل ہو ۔ ا سکے علاوہ شناختی کارڈ (CNIC) درست اور قابلِ تصدیق ہو۔