ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشا: جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی  

انڈونیشا: جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کی مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے  اسکول کی مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس دوران  54 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  فی الحال دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دھماکے کی جگہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔