ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتےمیں زرمبادلہ ذخائر 2.40 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19.66ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 75 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.12 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.50 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.52 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.16 ارب ڈالر رہے۔

Ansa Awais

Content Writer