ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر ڈکی بھائی پر زیر حراست تشدد، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

یوٹیوبر ڈکی بھائی پر زیر حراست تشدد، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن اور تجزیہ نگار ڈاکٹر عمر عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ دورانِ حراست ڈکی بھائی پر جسمانی تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی کمر پر نیل پڑ گئے۔

ڈاکٹر عمر عادل نے یہ انکشاف صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے کسی دباؤ کے باعث یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے بتایا کہ وہ ڈکی بھائی سے ملاقات کے وقت ان کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ تھے۔ اُن کے مطابق ڈکی بھائی نے اس وقت تشدد کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہیں ہوا۔ تاہم ڈاکٹر عمر عادل کا مؤقف تھا کہ اگر وہ حقیقت بتا دیتے تو ممکنہ طور پر اُنہیں مزید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا۔

دوسری جانب، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذرائع کے مطابق، یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس سے وابستہ ایجنسی کے سات گرفتار افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔