ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف اور وکی کوشل والدین بن گئے، پہلے بچے کی پیدائش

 کترینہ کیف اور وکی کوشل والدین بن گئے، پہلے بچے کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے، وکی کوشل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو سُنائی۔

اس اعلان کے بعد  بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔

واضح رہے کہ یہ جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں اپریل 2022 اور 2023 میں بھی سامنے آئی تھیں۔

 تاہم اداکارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ 15 ستمبر 2025 کو کترینہ اور وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور ان کے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔