ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کیلئے ترقیوں کا اعلان

پی پی ایس سی کا مختلف اسامیوں کیلئے ترقیوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کیلئے ترقیوں کا اعلان کردیا۔پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ڈپٹی ڈائریکٹر اورسٹینوگرافر کی پی ایس کے عہدے پرترقی دیدی گئی۔ مختلف وجوہات کی بنیادپر 3ا فسران کو اگلے گریڈ میں ترقی نہ دی جا سکی۔

  پنجاب پبلک سروس کمیشن میں متعدد ملازمین کی ترقی ہوئی ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں متعدد ملازمین کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ جس کے مطابق05 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر جبکہ 04 سینئر سکیل سٹینوگرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نذیر احمد، عبداللہ راشد، خرم امتیاز، محمد ظریف اور محمد عاصم شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اس طرح فائزہ انور، اقصٰی، عدیلہ اشرف، حافظ محمد طیب رانا کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی ہدایت پر افسران کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer