ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبول اداکارہ مہک نور گھر میں حادثے کا شکار، شدید زخمی

مقبول اداکارہ مہک نور گھر میں حادثے کا شکار، شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید زبیر راشد: شوبز انڈسٹری سے افسوس ناک خبر، اسٹیج فنکارہ گھر میں ہی حادثے کا شکار،ٹیلیویژن اور اسٹیج ڈراموں کی مقبول اداکارہ مہک نور شدید زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبول اداکارہ مہک نور پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئیں جس کے باعث  کھڑکی کا کانچ ہاتھ پر لگ جس سے گہرا زخم آیا، زخمی ہو کر زمین پر گرنے سے آنکھ پر بھی زخم آیا ہے۔ 

اہل خانہ کہ جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مہک نور نے کراچی کے درجنوں اسٹیج ڈراموں میں شکیل صدیقی، روف لالہ،پرویز صدیقی کےساتھ عمدہ کام کیا، مہک نے بطور کمپیئر بھی شہر کی اہم تقریبات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔