ویب ڈیسک: ادرک کی چائے صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے, ماہرین کے مطابق ادرک کا باقاعدہ استعمال دل کے دورے، شوگر اور ہاضمے کی خرابی جیسی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ادرک ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو نہ صرف کھانوں بلکہ چائے میں بھی ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جسم میں سوزش اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ اس کے خاص انزائمز ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک گیس، بدہضمی اور تیزابیت سے بچاتی ہے اور جسم میں خوراک کے ہضم ہونے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔
ادرک جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ہے . یہ جلد کو غذائیت فراہم کرتی ہے، چمکدار بناتی ہے اور سورج کی مضر شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے۔
دل کی بیماریوں کے حوالے سے ادرک خون کی روانی کو بہتر اور دل کی دھڑکن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے جبکہ خون میں شوگر کی سطح کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔
ادرک کے استعمال کا بہترین طریقہ اسے چائے میں شامل کر کے پینا ہے، جو نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے شہد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تاکہ ذائقہ مزید بہتر ہو اور فائدہ دوگنا ہو جائے۔