بنگلادیش سے فتح کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ،مینٹور میتھیو ہیڈن کا شاہینوں کو پیغام

 بنگلادیش سے فتح کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ،مینٹور میتھیو ہیڈن کا شاہینوں کو پیغام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بنگلادیش سے فتح کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متاثر کن الفاظ کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر میتھیو کی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کھلاڑیوں سے بات کرتے ہو ئے دیکھا جاسکتا ہے۔میتھیو ہیڈن نے شاہینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں! ہم خطرناک ہوچکے ہیں، صرف اس چیز کو سمجھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ارادوں کے ساتھ میدان میں اترتی ہے مخالف کیلئے خطرہ بن جاتی ہے دنیا سمیت اس وقت اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ایسی ٹیم نہیں ہے جو ہمیں فیس کرنا چاہتی ہو۔

قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  ہیڈن نے کہا کہ’ سمجھا جارہا تھاسب  نے ہم سے جان چھڑالی ہے لیکن وہ  سب ہم سے جان نہیں چھڑاسکے، ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے ٹیم کی صورتحال مختلف ہے کیوں کہ گزشتہ ورلڈکپ میں ہم سے توقعات بہت زیادہ تھیں اس بار ہم یہاں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہنچے ہیں، اگر نیدرلینڈز یہ میچ نہ جیتتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے لیکن ہم یہاں ہیں جس کا مطلب ہے کہ کوئی ہمیں یہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور یہ چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے‘۔

Ansa Awais

Content Writer