ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

ملک میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم ٹھنڈا ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواء میں چترال، دیر،  سوات، بونیر، شانگلہ، ناران، کوہستان، ایبٹ آباد،مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، خیبر اور  کرم ایجنسی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بارش کا امکان ہے۔پنجاب کی بات کریں تو راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 اسی طرح خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے جس سے ان علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن، مو سیٰ خیل، ژوب، پسنی، قلات اور خضدار میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ   بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، گوادر، کیچ، اواران، پنجگور اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، جامشورو اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہے، مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام سے کراچی سمیت بالائی سندھ میں اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے باعث آج رات سے کل تک سندھ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ ان مغربی ہواؤں کے تحت کراچی میں آج رات یا کل صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم ملک پر 9 نومبر تک اثر انداز رہے گا، اس سسٹم کے نکلنے کے بعد سردی کی لہر ملک پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئٹہ کی سرد ہوائیں کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں، جن کے باعث شہر میں راتیں خنک ہو سکتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں رات کا درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer