انسٹاگرام کا نیا فلٹر، صارفین پریشان

انسٹاگرام کا نیا فلٹر، صارفین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا کے اس دور میں   نت نئے وریژن اور فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین میں اپنی اپیس کو مقبول کیا جائے، انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر شامل کیاگیا جس نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دور جدید میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال صارفین میں بڑھ چکا ہے، فیس بک، ٹویٹر،زوم،ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور اس جیسی دیگر ایپس نے زندگی میں انقلاب برپا کردیا، جہاں ان کے استعمال سے فوائد اٹھائے جارہے ہیں،وہیں  کچھ مسائل نے بھی جنم لے لیا،

سوشل میڈیا ایپس آئے روز صارفین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے نت نئے فلٹرز متعارف کرارہی ہوتی ہیں اور سب اس سے خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام نے ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا ہے جس نے صارفین کو  صارفین کو کنفیوژ کرکے رکھ دیا۔آگمینٹڈ رئیلیٹی  فلٹر جس کی مدد سے آپ اپنے دوستوں کو یہ سوچنے پر مجبورکرسکتے ہیں کہ  اس نے پلے سٹیشن 5 خرید لیا ہے۔ کیونکہ اس نئے فلٹر میں ’ پلے سٹیشن 5‘ کا تھری ڈی ڈبہ نظر آتا ہے جسے  صارفین اپنی مرضی کے مطابق کہیں بھی رکھ کر تصویر کھینچ سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کا یہ فلٹر پلے سٹین 5 کے ڈبے کو اس قدر حقیقی دکھاتا ہے کہ 90 فیصد لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ ان کے دوستوں نے پلے سٹیشن 5 خرید لیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے بھی حالیہ دنوں میں صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جس سے صارفین کی رائے پوچھی جائے گی کہ وہ پیغامات کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔غیر مطلوب پیغامات ایک ہفتے میں خود ہی غائب ہوجائیں گے، صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں پیغامات غیر معینہ مدت کیلئے محفوظ رہتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer