پنجاب بار کونسل کی ہڑتال ناکام

پنجاب بار کونسل کی ہڑتال ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :ماتحت عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے تحت مقدمات کی سماعت بارے وکلا کی ہڑتال ناکام ہوگئی۔


ماتحت عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے تحت مقدمات کی سماعت بارے وکلا میں اختلافات،ترمیمی ضابطہ دیوانی کے تحت روزانہ سماعت،مقررہ مدت میں فیصلے کئے کچھ وکلا نے حمایت اوربعض نے مخالفت کردی،پنجاب بارکونسل کی ترمیمی ضابطہ دیوانی کیخلاف  کال کے باوجود ہفتے کے روز وکلا کی اکثریت عدالتوں میں پیش ہوئی۔


پنجاب بار نے سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کےاطلاق کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا،وائس چیئرمین    پنجاب بار کونسل اکرم خاکساراورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی نے ہڑتال کی کال دی، پنجاب بار کی کال پر وکلا نے جزوی ہڑتال کی، وکلا کی اکثریت عدالتوں میں پیش ہوئی،کچھ وکلا کے پیش نہ ہونے  باعث سینکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوئے،دور دراز سے آنے والے سائلین کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی کے اطلاق کے خلاف صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں وکلا کو پیش نہ ہونے کی کال دی،انہیں ترمیمی ضابطہ دیوانی کاسول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ قابل قبول نہیں،پنجاب بارکونسل مطالبہ کرتی ہے کہ ضابطہ دیوانی میں ترامیم اوراس کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

وکلا نےسٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی  کے تحت  مقدمات کی  بروقت سماعت کا فیصلہ اچھا اقدام ہے ، پنجاب بار کونسل کو اس معاملے پر ہڑتا ل کی کال نہیں دینی چاہیئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer