بہادر شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی

بہادر شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے فارمیسی کی دوکان میں ڈکیتی کی وارادت ناکام بنا دی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں فارمیسی کی دوکان میں دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جسے فارمیسی کے کاؤنٹر پر موجود شہری نے ناکام بنا دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو فارمیسی میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کرتے ہیں۔ کاؤنٹر پر موجود شہری نے ڈاکو سے پسٹل چھیننے کی کوشش کی جس پر دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ دوسرا ڈاکو فارمیسی کے دروازے پر موجود تھا۔

شہری نے فوراً پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع کر پہنچ کر ڈاکو کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو حراست میں لی کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔