سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:   ٹماٹر ایک سو پچاس روپے جبکہ ادرک تین سو پچاس روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتی رہی، شہر میں مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہو سکی اور منافع خور مافیا سرگرم رہا۔

شہر میں منافع خور مافیا کی سرگرمیاں برقرار ہیں، حکومت، ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، شہر میں ٹماٹر ایک سو پچاس، ادرک تین سو پچاس، آلو ستر، لہسن تین سو، شملہ مرچ چار سو، گاجر اسی، مولی تیس سے پچاس، گھّیا کدو ایک سو سے ایک سو بیس، ٹینڈے ایک سو، کھیرا اسی، مٹر دو سو چالیس، گوبھی اسی، بند گوبھی ایک سو بیس روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے صرف دعوے کئے جا رہے ہیں جبکہ سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی طور کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب عام شہری سبزی بھی نہیں کھا سکتے۔

Shazia Bashir

Content Writer