سٹی 42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بابراعظم انجری کےباعث بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سےباہر ہوگئے۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔
پی سی بی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ انجری کس نوعیت کی ہے اس کے بعد انہیں پریکٹس کی اجازت دی جائیگی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل 8 مئی سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔