سٹی 42: مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور ہوگئی ۔
عطاء الرحمن نے مشترکہ مذمتی قرارداد سینیٹ میں پیش کردی۔ متن کے مطابق قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کی سفارش کرتے ہیں ۔مولانا محمد ادریس جے یو آئی کے صوبائی سرپرست اور ممتاز عالم دین تھے۔مولانا محمد ادریس سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
قرارداد متفقہ طور پر منظوکر لی گئی گئی
سینیٹ اجلاس میں معرکہ حق بارے قرار داد بھی منظور
قرار داد وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔
قائد حزب اختلاف نے قرارداد کی منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض کردیا۔ اپوزیشن اراکین نے کہا یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور نہیں ہوئی،ہم سے ہماری رائے نہیں لی گئی ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن ارکان ایک مرتبہ پھر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ۔
اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا رولز آپ لوگوں کی ذاتی خواہش پر معطل نہیں کئے جا سکتے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو مائیک دینے کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رائے کو نظر انداز کر دیا