ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلندی پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافے کے باعث مارکیٹ نے تیزی سے آغاز کیا۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 844 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 704 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مثبت معاشی توقعات اور سرمایہ کاری سرگرمیوں میں بہتری ہو سکتی ہے۔