ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں  آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر میں  آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) نے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
 پی ڈی ایم اے کے مطابق 7سے11مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
 پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گئی۔
 اس ضمن میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ،سکول ایجوکیشن ،محکمہ صحت ،آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،واسا ،پنجاب پولیس ،سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کردیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔