قیصر کھوکھر:پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کر لیاگیا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ "وار بُک" کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔صوبہ بھر میں اہم تنصیبات محفوظ بنانے کیلئے سکیورٹی اداروں کو متحرک کیا گیا۔
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا۔
پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج 7 مئی کو بند رہیں گے جبکہ آج شیڈول کیے گئے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کا مرکزی کنٹرول روم قائم،ہنگامی صورتحال کے اعلان کیلئے سائرن اور وارننگ سسٹم ایکٹیویٹ کر دیا گیا۔شہری دفاع کیلئے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ہسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App