محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے, جبکہ 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور بارش کی بھی پیش گوئی کردی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی شام یا رات کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، سلسلہ 11 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 12 مئی کے دوران  گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 12 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، جبکہ 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ. ے کک توقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔