ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست دے دی، البتہ گرین شرٹس نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز بناسکی، افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔آخری ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان نمبر ون پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا،30 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود اور کپتان بابر اعظم پویلین لوٹ گئے تھے، شان نے 7 اور بابر نے ایک رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑا۔