ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے پرویز الہی کے الزامات کی سختی سے تردید کردی

 پنجاب حکومت نے پرویز الہی کے الزامات کی سختی سے تردید کردی
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے پرویز الہیٰ کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی۔

 نگران صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ انزامات جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ پولیس پر اپنے گھر سے چوری کا الزام بھونڈا مذاق ہے۔ پولیس انکے گھر سے نہ تو کوئی موبائل لے کر گئی اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل، پنجاب پولیس پر کیش چرانے کا الزام بھی بے بنیاد ہے۔

عامر میر نے کہا کہ جن افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول پھیکا،  صرف انہی کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ اب تک کئی لوگ محکمہ اینٹی کرپشن کو بیان دے چکے ہیں کہ انہوں نے پرویز الہیٰ کو بطور کمیشن بھاری رقوم دیں۔ ان بیانات کی بنیاد پر سابق وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اورپولیس کی ریڈ ہوئی۔پرویز الہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا۔

Bilal Arshad

Content Writer