ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری نے شہباز حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی

فواد چودھری نے شہباز حکومت کے خاتمے کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے 20 مئی تک حکومت ختم ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ تین ساتھی شہباز شریف کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سال کے آخر میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہوجائے گا، پیپلز پارٹی کو راضی کرنے کے لیے پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی اپنی من مانی کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری، آئی جی کو سمجھ نہیں آرہا کس کی بات سننی ہے، انتظامی فیصلے کرنے کے لیے پنجاب میں حکومت ہی نہیں، پنجاب کے انتظامی بحران پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات ہیں کہ حکومت کے 3 مزید ساتھی شہباز شریف کا مزید ساتھ دینے سے انکاری ہیں، 20 مئی تک حکومت ختم ہو جائے گی۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 9 تاریخ کو آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت رکھی ہے، جتنی جلدی آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ آئے گا اتنا جلدی استحکام ہوگا، عمران خان آج میانوالی سے جلسوں کا آغاز کر رہے ہیں، جلسوں کے دوران عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے جب کہ تحریک انصاف کے جلسے 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

فوادچودھری نے کہا کہ اقتدار اعلی کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، یہ حکومت 20 مئی سے پہلے فارغ ہو جائے گی، الیکشن کمشنر تین ماہ میں الیکشن نہیں کروا سکتے تو استعفی دیں.