پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کیلئے اہم خبر

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کیلئے اہم خبر
کیپشن: punjab university
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نےایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیاگیا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نےایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیاگیا،ریگولر،لیٹ کالج اورپرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم31مئی 2021ء تک، ڈبل فیس کے ساتھ یکم جون تا7جون2021تک فارم جمع کرواسکتے ہیں،تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھیں جاسکتیں ہیں۔

مزید پڑھئے: یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب  کورونا وبا  کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے پیش نظریو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنےکااعلان کردیا، پنجاب کے تمام سرکاری انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی اداروں میں داخلےکےلئےانٹری ٹیسٹ لازمی ہے،انٹری ٹیسٹ کے لئےرجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا،اب طلبا  نئی تاریخوں کےاعلان تک اپنی رجٹریشن کرا سکیں گے ۔

یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ ملتوی ضرور ہوا ہے مگر رجسٹریشن کاعمل جاری  رہے،ایچ بی ایل کی منتخب برانچیں مزید اطلاع تک انٹری ٹیسٹ ٹوکن فروخت کرنا جاری رکھیں گی اور آن لائن / کنیکٹ چالان کی سہولت کےذریعے ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت بھی  فعال رہے گی۔

واضح رہے کہ یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہونا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer