یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ

UET
کیپشن: UET
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس : کورونا وبا  کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے پیش نظریو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنےکااعلان،یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہوناتھا.

 تفصیلات کےمطابق کورونا وبا  کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر کے پیش نظریو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنےکااعلان،یاد رہے یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہونا تھا۔ پنجاب کے تمام سرکاری انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی اداروں میں داخلےکےلئےانٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔انٹری ٹیسٹ کے لئےرجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا،اب طلبہ  نئی تاریخوں کےاعلان تک اپنی رجٹریشن کرا سکیں گے ۔ یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا ہے انٹری ٹیسٹ ملتوی ضرور ہوا ہے مگر رجسٹریشن کاعمل جاری  رہے،ایچ بی ایل کی منتخب برانچیں مزید اطلاع تک انٹری ٹیسٹ ٹوکن فروخت کرنا جاری رکھیں گی اور آن لائن / کنیکٹ چالان کی سہولت کےذریعے ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت بھی  فعال رہے گی۔

یونیورسٹی انتظامہ کا کہنا ہے امیدوار  VU مراکز کی تکمیل کی وجہ سے تکلیف سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنا اندراج کروائیں،جن امیدواروں نے پہلے ہی اندراج کرایا ہے  وہ  ایک بار جب ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان ہوجائے تو وہ اپنے داخلہ کارڈ دوبارہ پرنٹ کریں  کیوں کہ ایڈمٹ کارڈ خود بخود اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔