پی ایس ایل سکس، بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ

پی ایس ایل سکس، بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ
کیپشن: PSL Matches
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا، پی سی بی حکام نے لیگ کےمیچز کروانے کے لئے متحدہ عرب امارات بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

پی ایس ایل سکس ایک مرتبہ عرب صحراوں میں رنگ بکھیرے گی، لیگ کے بقیہ میچز کراچی سے منقتل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لیگ کے میچز متحدہ کروانے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ کو لیگ کےحوالے سے خط لکھ دیا ہے۔خط میں امارات کرکٹ بورڈ سے مجوزہ تاریخوں میں.

اسٹیڈیمز اور ہوٹلز کی دستیابی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے۔ اجلاس میں دبئی اور ابوظہبی میں سے کسی ایک وینیو پر لیگ کے میچز کروانے پر اتفاق ہوگیا تاہم وینیو کا حتمی فیصلہ امارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب کے بعد ہوگا۔اجلاس میں لیگ کے میچز کے لیے کھلاڑیوں اورآفیشلز کے ویزوں اور دیگر لاجسٹک معاملات پر امارات کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد پی سی بی حکام لیگ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں بورڈ حکام نے فرنچائز نمائندگان کو لیگ کے لاجسٹک معاملات اور اخراجات سے آگاہ کردیاہے۔ لیگ میں روزانہ ایک میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا جبکہ لیگ کے متبادل وینیو کے طور پر سری لنکا پر بھی غور کیا گیا۔