پردیسیوں کیلئے بڑی خبر ، ہفتہ اور اتوار کوپبلک ٹرانسپورٹ چلے گی

transport
کیپشن: transport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عید اپنے کے ساتھ  ماننے کی خواہش، پردیسوں نے رخت سفر باندھ لیا، پردیسیوں نے واپس جانے کیلئے بس اڈوں کا رخ  کرلیا  جبکہ  پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی۔
 تفصیلات کےمطابق   پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی،  لاڑی اڈوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، آبائی شہروں کو واپس جانے والے پردیسیوں کالاری اڈوں پر رش لگ گیا۔ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پیر سے 16مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،ٹرین سروس کل گنجائش کے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ بین الصوبائی اور شہروں کی مقامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی۔ تاہم رکشا، ٹیکسی اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

  دوسری جانب  لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش کےباعث10عیدسپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا گیاہے،لاہور ریلوےہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 7مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے دو طرفہ روزانہ رات8بجےعیدسپیشل ٹرین چلے گی،لاہورسےٹرین بذریعہ رائیونڈ، اوکاڑا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، روہڑی،حیدرآباد کراچی پہنچےگئی جبکہ نویں عیدسپیشل ٹرین11مئی کو رات8بجےکراچی سےراولپنڈی کیلئےچلےگی جبکہ دسویں عید سپیشل ٹرین 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے عید پر زیادہ ٹرینیں چلانےکافیصلہ لاک ڈاؤن اور انٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیا ہے۔عید سپیشل ٹرینوں کی سپیڈکےحوالے سے ڈرائیورز کو  ہدایات جاری کردی گئیں، ڈرائیور زیادہ سے زیادہ 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےٹرین چلانےکےپابند ہونگے۔