زمبابوے کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی بیٹنگ جاری

Pakistan vs Zimbabwe test
کیپشن: Pakistan vs Zimbabwe test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز عمران بٹ اور عابد علی کریز پر موجو د ہیں جنہوں نے دوسرے اوور کے اختتام تک کوئی سکور نہیں بنایا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ میچ سے قبل ہی  میزبان ٹیم کے کپتان میچ سے باہر ہوگئے ۔ زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کپتان انجری کے باعث میچ کیلئے دستیاب نہیں۔شان ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی بنا پر وہ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔