دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر25ہزار سے زائد مقدمات درج

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر25ہزار سے زائد مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  آئی جی پنجاب کے احکامات پرلاک ڈاون کے دوران خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری, ناکوں پر 2لاکھ پنتیس ہزارگاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر25ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے.
ائی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پرصوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک مجموعی طور پر25027ایف آئی آرز درج کی گئیں . 1028ناکوں پر238949گاڑیوں،560921موٹر سائیکلوں اور1138344شہریوں کو چیک کیا گیا۔
702673شہریوں کو وارننگ، 46933سے سیکیورٹی بانڈزاور23190شہریوں کو قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔26284شہری ضمانت پر رہا جبکہ 4587دوکانوں اور238ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر920مقدمات درج کرتے ہوئے1457قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ذخیر ہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر939گرفتار جبکہ 518ضمانت پر رہا ہوئے۔ ذخیرہ اندوزوں سے1033475کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153573دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔16مارچ سے جاری آپریشن میں 281309شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ279495کو امداد فراہم کی گئی۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئےپولیس کاروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 073 تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1523 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 045 ہےجبکہ 6 ہزار 646 مریض اب تک مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8 ہزار 640 ہوگئی، پنجاب میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 077 کیسز ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3712 اور بلوچستان میں 1495 ہے ،اسلام آباد میں 521، گلگت بلتستان میں 388 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 76 ہے.

کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی۔


 
Back

© City News Network 2013