زکوۃ کی کٹوتی کیلئے ملک بھر کے بینک آج بند

زکوۃ کی کٹوتی کیلئے ملک بھر کے بینک آج بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق آج یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام بینک بند ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوام سے لین دین کیلئےبندہیں تاہم بینکوں کے ملازمین کو اس موقع پر چھٹی نہیں دی گئی،عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نے یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے اور اتنی رقم کے مالک افراد کے بینک اکاؤنٹ سے زکوۃ ازخود منہا کر لی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer