جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح، ترقی مجھے بے حد عزیز ہے: وزیراعلٰی پنجاب

جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح، ترقی مجھے بے حد عزیز ہے: وزیراعلٰی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل آئی جی فنانس محمدطاہر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنوں میں ملازمتوں کا کوٹہ بحال کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کے ساتھ بھکر اور میانوالی کے اضلاع کا سرکاری ملازمتوں میں 20 فیصد کوٹہ ہو گا۔ اجلاس میں پنجاب کول مائننگ کمپنی کا نام تبدیل کر کے پنجاب منرل کمپنی رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات پر جے آئی ٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح اور ترقی مجھے بے حد عزیز ہے۔انھوں نےکہاکہ 31فیصد آبادی کے مقابلے میں 36فیصد وسائل کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزراءراناثنااللہ،راجہ اشفاق سرور،ملک ندیم کامران، خواجہ سلمان رفیق، سیدزعیم قادری، خواجہ عمران نذیر،عائشہ غوث پاشا، خلیل طاہرسندھو، جہانگیرشجاع خانزادہ، ڈاکٹرمختاربھرت، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن(ر)عارف نواز سمیت دیگرنے شرکت کی۔