تحریک انصاف کن امیدواروں کو ٹکٹیں دے گی؟

تحریک انصاف کن امیدواروں کو ٹکٹیں دے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے انتخابات کی تیاریاں،امیدواروں کے انٹرویوز آج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز آج چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نام پارلیمانی بورڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو ہوگا اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہباز شریف تخت لاہور کو بچانے نکل پڑے 

  چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہونے والے انٹرویوز مرحلہ وار ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور سے الیکشن لڑنے کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔