ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر کفایت شعاری اقدامات اٹھالیے

 خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر کفایت شعاری اقدامات اٹھالیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ عالمی بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات اور سرکاری دفاتر کو ایندھن کے محدود استعمال کی ہدایت کی ہے۔ غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیاں صرف سرکاری اور ناگزیر امور کے لیے استعمال ہوں گی، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی اور اندرونی اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے اور سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔صوبائی حکومت نے ہنگامی اور ضروری امور تک ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے عالمی تناظر کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال بارے تمام منسلک محکموں،فارمیشنز اور ذیلی دفاتر کو ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخواہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ صوبے میں سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اور بچت پر مبنی اقدامات اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ تمام دفاتر پیٹرولیم مصنوعات کے دانشمندانہ اور کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کو یقینی بنائیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال ضروری سرکاری فرائض، ہنگامی ردعمل کی سرگرمیوں اور ناگزیر فیلڈ آپریشنز تک محدود رکھا جائے۔بیرونِ اسٹیشن دوروں،غیر ضروری معائنوں، رسمی اور غیر ضروری سرکاری سفر کو فوری طور پر محدود کیا جائے۔سرکاری گاڑیوں کا استعمال صرف سرکاری مقاصد کے لیے کیا جائے۔  جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے مشترکہ استعمال (پولنگ) کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایک ہی سرکاری سرگرمی کے لیے متعدد گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ 

تمام اندرونی، بیرونی اور رابطہ کاری کے اجلاس حتیٰ الامکان ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیے جائیں۔تاکہ غیر ضروری نقل و حرکت اور پیٹرولیم کے استعمال کو کم سے کم کیا جا سکے۔  پیٹرولیم الاٹمنٹ اور گاڑیوں کے استعمال کی متعلقہ انتظامی دفاتر کی جانب سے مناسب نگرانی اور ریکارڈنگ کی جائے۔منسلک محکموں، دفاتر کے سربراہان موجودہ حالات کے پیش نظر سرکاری وسائل کے استعمال میں کفایت شعاری کے حوالے سے تمام افسران اور عملے میں آگاہی پیدا کریں۔ جاری بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاری محکمہ خزانہ کی ترجیحی ذمہ داری ہے مذکورہ بالا اقدامات کسی بھی صورت میں بجٹ سائیکل اور بجٹ کی تیاری کے عمل میں رکاوٹ کا باعث نہ بنیں۔ ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور انہیں اپنے انتظامی کنٹرول میں موجود تمام ذیلی دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز تک پہنچائیں۔